استعماری قوتیں انسانیت کو ہڑپ کرنے کے درپے ہیں‘ ڈاکٹر ایس زمان
اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی) تحریک نفاذ فقہ جعفریہ پاکستان کی ملک گیر ایام مادر عباس علمدار کمیٹی کا اجلاس مرکزی کنوینر ڈاکٹر ایس زمان کی صدارت میں منعقد ہوا۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خانوادہ عصمت و طہارت کی پاکیزہ ہستیوں کا اسوہ حسنہ پوری انسانیت کے لئے مشعل راہ اور بہترین درس عمل ہے۔ انہوں نے باور کرایا کہ وطن عزیز پاکستان سمیت پوری دنیا دہشتگردی‘ بدامنی کی لپیٹ میں ہے۔ استعماری اژدھا جبڑا کھولے انسانیت کو ہڑپ کرنے کے درپے ہے۔انہوں نے اس امر پر تشویش کا اظہار کیا کہ پیرس میں منعقدہ فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) کے اجلاس میں 37 ممالک کی موجودگی میں پاکستان کا ایک ہی وفادار دوست ترکی نکلا جبکہ ہمارے بازوئے شمشیر زن چین اور اسلامی بھائی چارے کے دعویدار برادر اسلامی ملک نے بھی آخری وقت میں ہمارا ساتھ نہیں دیا۔