نامور نعت خواں عبدالرزاق جامی کی نواز شریف سے ملاقات
اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی) ملک کے نامور نعت خواں الحاج عبد الرزاق جامی نے میاں محمد نواز شریف سے ملاقات میں مسلم لیگ (ن) کا تا حیات قائد اور میاں شہباز شریف کو قائمقام صدر بننے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ میاں شریف خاندان ہمیشہ کی طرح آج بھی متحد ہے پرویز مشرف کا زمانہ ہو یا موجودہ دور میں کوئی سازشی ہو وہ نواز شریف اور شہباز شریف میں دراڑیں نہیں ڈال سکتا پارٹی میں رہتے ہوئے کوئی شخص اپنے قائد یا اس کی پالیسیوں سے انحراف کر کے اپنا قد بڑا نہیں کر سکتا انہوں نے ایک کہا کہ نواز شریف شہباز شریف دو قالب یک جاں ہیں اور آنے والے ادوار میں مسلم لیگ(ن)پہلے سے بھی زیادہ مضبوط پارٹی بن کر ابھرے گی اور 2018 کے الیکشن میں بھر پور کامیابی سے ہمکنار ہو گی ۔