پاکستان اور ترکی گہرے تاریخی بندھن میں بندھے ہیں،ڈاکٹر شہزاد وسیم
اسلام آباد( اپنے سٹاف رپورٹر سے) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری برائے امور خارجہ ڈاکٹر شہزاد وسیم نے ترکی کے سفیر اصحان مصطفی یردکل سے ملاقات کی۔ ملاقات میںپاک ترک دو طرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے اُمور پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا ملاقات کے دوران ڈاکٹر شہزاد وسیم نے کہا کہ پاکستان اور ترکی گہرے تاریخی اور تہذیبی بندھن میں بندھے ہیں پاکستانی عوام بین الاقوامی سطح پر ترکی کی حمایت اور تعاون کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کے حوالے سے ترکی کی پاکستان کو سپورٹ اس کی بڑی مثال ہے ترکی کے سفیر نے تحریک انصاف کی قیادت کے جذبہ خیرسگالی کا خیرمقدم کیا اور کہا کہ دونوں ممالک کے مابین تعلقات کا مستقبل روشن اور تابناک ہے ملاقات میں روابط مزید مستحکم بنانے پر مکمل اتفاق کیا گیا۔