ایف آئی آر کے اندراج پر ڈیلی ویجز اساتذہ نے مذاکرات کا بائیکاٹ کر دیا
اسلام آباد(خصوصی نمائندہ)ڈیلی ویجز اساتذہ کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے پر احتجاجی اساتذہ نے احتجاجا مذاکرات کا بائیکاٹ کرنے کااعلان کردیا ۔احتجاجی اساتذہ کاکہناہے کہ ایک طرف وزیر کیڈ ڈاکٹرطارق فضل چوھدری نے مذاکرات کئے اور دوسری طرف ہم پر ایف آئی آر کاٹ دی گئی اس لیے ہم اپنا احتجاج جاری رکھتے ہوئے مذاکرات کا بائیکاٹ اس وقت تک کریں گے جب تک ایف آئی آر واپس نہیں لی جاتی ۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد انتظامیہ نے تین روز قبل کشمیر ہائی وے کو بلاک کرنے پر 20کے قریب ڈیلی ویجز اساتذہ کے خلاف تھانہ کراچی کمپنی میں مقدمہ درج کرلیا تھا ۔ایف آئی آر میں خواتین اساتذہ بھی شامل ہیں ۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ روڈبلاک ہونے کی وجہ سے شہریوں کو شدید تکلیف کا سامنا کرنا پڑا .دوسری جانب ڈیلی ویجز اساتذہ کا کہنا ہے کہ وہ گزشتہ 61روز سے احتجاج کررہے ہیں نہ انہیں مستقل کیا جارہا ہے اور نہ ہی گزشتہ کئی ماہ کی تنخواہ دی گئی ہے اس لئے پرامن احتجاج کرنا ان کا حق بنتا ہے۔