شہزادہ سلمان، شہزادہ خالد کے ہمراہ لبنانی وزیر اعظم کی سیلفی وائرل
ریاض (اے پی پی) سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے دارلحکومت ریاض میں لبنانی وزیر اعظم سعد الحریری سے ملاقات کی۔سعودی عرب کی سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق دونوں رہنماوں نے ملاقات میں دوطرفہ تعلقات سمیت خطے میں ہونے والی پیش رفت پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔لبنانی وزیر اعظم سعد الحریری نے اپنے ٹویٹر ہینڈلر پر شہزادہ محمد بن سلمان اور امریکہ میں مملکت کے سفیر شہزادہ خالد بن سلمان کے ہمراہ سیلفی پوسٹ کی