ایئر کینیڈا کے طیارے میں موبائل فون پھٹنے سے آتشزدگی،خاتون مسافر جھلس گئی
اوٹاوا (اے پی پی)ایئر کینیڈا کے ایک طیارے میں موبائل فون دھماکے سے پھٹنے اور اسے آگ لگنے سے خاتون مسافر جھلس گئی۔ذرائع ابلاغ کے مطابق یہ طیارہ ٹورانٹو سے وینکوور جارہا تھا کہ ایک نشست سے دھواں اٹھا، فوری طور پر عملے کے ارکان نے آگ بجھا دی جس سے طیارے کو کوئی نقصان نہیں پہنچا تاہم خاتون بری طرح جھلس گئی جسے فوری طور پر ہسپتال لے جایاگیا جس سے طیارے کی روانگی میں 2گھنٹے کی تاخیر ہوگئی۔ ایک مسافر کا کہناتھا کہ ابھی طیارہ اڑنے کے لیے تیاری کرنے والا تھا کہ میں نے پیچھے مڑ کر دیکھا کہ ایک موبائل فون میں آگ لگی ہوئی ہے،اس طیارے میں 266مسافر سوار تھے۔