چیئرمین بلدیہ حضرو کی نا اہلی، اپنے وارڈ کی صفائی میں بھی ناکام
حضرو (نمائندنوائے وقت ) چیئرمین بلدیہ حضرو سعید آرائیں کی نا اہلی اپنے وارڈ کی صفائی کرانے میں بھی ناکام حالیہ بارش میں بلدیہ حضرو کی صفائی کے دعوے کے پول کھل گئے شہر بھر میں گندگی کے ڈھیر چیئرمین مسائل کے سامنے بے بس تفصیلات کے مطابق حضرو شہر میں ہونے والی بارش نے بلدیہ حضرو کی شہر میں صفائی کے دعوے کا پول کھول دیا شہر میں جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر عوام کو شدید مشکلات کا سامنا چیئرمین بلدیہ حضرو کا وارڈ تھانہ روڈ میں بھی گندگی سے بھرے نالے بارش کی وجہ سے اٹ گئے جسکی وجہ سے نالوں کا سارا گند سڑکوں پر آگیا چیئرمین بلدیہ حضرو دن میں کئی بار اپنے وارڈ سے گزرتے ہیں لیکن انکو بند نالے نظر نہیں آتے گزشتہ روز ہونے والی بارش سے بھی مقامی تاجروں نے اپنی دکانوں کے سامنے سے اپنی مدد آپ کے تحت صفائی کی صفائی کے ناقص انتظامات پر شہریوں نے احتجاج کرتے ہوئے کہا ہے کہ چیئرمین بلدیہ حضرو کم از کم اپنے وارڈ کے صفائی کروا دیں تاکہ شہریوں کے مسائل میں کمی واقعہ ہوسکے ۔