تمام تر سازشی کوششوں کے باوجود مسلم لیگ متحد ہے
فتح جنگ (نامہ نگار ) مسلم لیگ ن کے تحصیل صدر اورامیدوار پی پی18 چیئر مین حاجی ملک ریاست علی سدریال نے سینیٹ الیکشن میں مسلم لیگی امیدواروں کی اکثریت سے کامیابی پر خوشی ومسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا ایک بار پھر ثابت ہوگیا کہ میاں نواز شریف کو اعلی ایوانوں سے تو نکالا جاسکتا ہے لیکن عوام کے دلوں سے نہیں نکالا جاسکتا انہوں نے کہا لودھراں کے ضمنی الیکشن کے بعد قومی اسمبلی اور ملک کی چاروںصوبائی اسمبلیوں کے باضمیر منتخب نمائندوں نے اپنے قائد کے اشارے پر مسلم لیگی شیروں کو سینیٹر منتخب کر کے جہاں میاں نواز شریف سے محبت کا عملی ثبوت دیا ہے وہیں سازشی عناصر کو بھی نوشتہ دیوار پڑھا دی ہے کہ انکی تمام تر سازشی کوششوں کے باوجود مسلم لیگ متحد ہے اور انشا ء اللہ متحد رہیگی حاجی ملک ریاست علی سدریال نے بیرون ملک سے ٹیلیفونک گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عوام میاں نواز شریف اور محترمہ مریم نواز کے بیانیہ سے پوری طرح متفق ہو چکے ہیںانہوں نے خادم اعلی پنجاب میاں شہباز شریف کومسلم لیگ ن کا صدر بننے کے عمل کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے صوبہ پنجاب کو ایک ترقی یافتہ صوبہ بنادیا ہے اور انکی ولولہ انگیز قیادت میں مسلم لیگ مزید کامیابیاں حاصل کریگی چیئر مین حاجی ملک ریاست نے کہا کہ ملک کے عوام اپنے ہر دلعزیز رہنماء میاں نواز شریف کے خلاف امتیازی سلوک کی حقیقتوں کو بخوبی جان چکے ہیں اور اسکا جواب2018کے الیکشن میں میاں نواز شریف کے چاہنے والوں کو بھاری اکثریت سے کامیاب کر اکے دیں گے ۔