سسرالیوں پر فائر کرنے کے مقدمہ کا ملزم بری
چکوال( نامہ نگار) علاقہ مجسٹریٹ عارف خان نیازی نے تھانہ کلر کہار کے علاقہ رنسیال مقدمہ 324 کے ملزم شکیل عباس کو بری کر دیاملزم پر الزام تھا کہ اس نے اپنے سسرالیوں پر سیدھے فائر کیے ہیں جس کے پولیس نے موقع سے گولیوں کے خول بھی برآمد کیے جبکہ بعد از گرفتاری پسٹل بھی برآمد کر لیا وکلاء کے دلائل سننے کے بعد علاقہ مجسٹریٹ نے ٹھوس شواہد نہ ثابت ہونے پر ملزم کو بری کر دیاملزم کی جانب سے کیس کی پیروی معروف قانون دان سید ظل حسنین کاظمی ایڈوکیٹ نے کی۔