وزیر اعظم کی کہوٹہ آمد پر تحصیل کلر سیداں اور بلدیہ سے جلوسوں کی شر کت
کلر سیداں(نامہ نگار) وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کی کہوٹہ آمد پر تحصیل کلر سیداں اور بلدیہ سے بڑے جلوسوں نے جلسہ عام میں شرکت کی ۔چیئر مین یوسی دوبیر ن کلاں راجہ ندیم احمد،چیئر مین بلدیہ شیخ عبدالقدوس، چیئر مین منیاندہ چوہدری صداقت حسین، چیئر مین کنوہا راجہ پرویز اختر قادری،وائس چیئر مین بھلاکھر راجہ طلال خلیل، نلہ مسلماناں سے تنویر ناز بھٹی مشترکہ جلوس کی شکل میں کہوٹہ روانہ ہوئے جبکہ چیئر مین یوسی سموٹ راجہ علی اصغر، چیئر مین چوآخالصہ سید راحت علی شاہ، چئیر مین نلہ مسلماناں چوہدری شفقت محمود، وائس چیئر مین بشندوٹ مناظر اقبال جنجوعہ، کنوہا سے نمبر دار اسد عزیزایک بڑے جلوس کے ہمراہ جلسہ گاہ کو روانہ ہوئے ۔مسلم لیگ ن کے رہنما محمد ظریف راجا ،راجہ گلستان خان، راجہ طارق محمود،صوبیدار میجر عبدالرزاق،چیئر مین گف راجہ فیصل منوراپنے اپنے جلوسوں کے ہمراہ کہوٹہ روانہ ہوئے ۔بلدیہ کلر سیداں کا قافلہ بیس سے زائد گاڑیوں پر مشتمل تھا بلدیہ کلر سیداں کے ارکان وائس چیئر مین چوہدری ضیارب منہاس،شیخ حسن ریاض، حاجی محمد اسحاق، چوہدری آصف منہاس، راجہ پرویز اختر منہاس، چوہدری مشتاق حسین، راجہ طارق محمود، صوبیدرا ر ظفر اقبال بیگ، حاجی اخلاق حسین، راجہ ظفر محمود،حاجی طارق تاج اور دیگر بھی جلسہ میں شریک ہوئے ،کلر سیداں آمد پر مختلف مقامات پر ان پر گل پاشی بھی کی گئی ۔