لالہ رخ سکیم نمبر 2 میں ڈکیتی کی واردات،مزاحمت پر دو افراد زخمی
واہ کینٹ(نامہ نگار) تھانہ صدر واہ کے علاقہ لالہ رخ سکیم نمبر 2 میں رات گئے عبدالرئوف جو کہ پی او ایف کا ریٹائرڈ ٹیکنیکل آفیسر ہے کے گھر پانچ مسلح افرادڈکیتی کی نیت سے داخل ہوئے شور کی آواز سن کر اہل خانہ کی آنکھ کھلنے پراہل خان کی ڈاکوئوں سے مزاحمت جس پر ڈاکوئوں نے فائرنگ شروع کر دی جس سے گھر کے مالک عبدالرئوف اور اسکا بیٹا شدید زخمی ہو گئے عبدالرئوف کو ایک گولی جبکہ اسکے بیٹے کو تین گولیاں لگیں دونوں افراد کی حالت انتہائی تشویش ناک ہے جنہیں علاج کی غرض سے پی او ایف ہسپتال واہ کینٹ میں داخل کر دیا گیا یاد رہے کہ پولی کی نا اہلی کی وجہ سے تھانہ صدر واہ کی حدود میں ڈکیتیوں کی وارداتیں آئے روز کا معمول بن گئی ہیں جس سے اہل علاقہ شدید پریشان ہیں اہل علاقہ نے پولیس کے اعلا حکام سے علاقہ میں گشت بڑھانے اور ملازمین کو فرائض درست طریقہ سے سر انجام دینے کی اپیل کی ہے ۔