2 گاڑیاں چوری کر کے فرار ہونے والا گروہ چک بیلی سے گرفتار
چک بیلی خان(نامہ نگار)ایس ایچ او سب انسپکٹر سعید اکبر کیانی نے چارج سنبھالتے ہی بروقت ناکہ بندی کر کے گجرات سے دو گاڑیاں کرولا کار نمبریRIA8892 اور LEC3609 چوری کر کے فرار ہونے والے کار چور گروہ کے سرغنہ محمد نوید سکنہ ہری پور اور ایاز سکنہ بونیر کو تھانہ روات کی حدود چک بیلی روڈ سے گرفتار کر لیا ملزمان نے پولیس کے ساتھ آدھ گھنٹہ تک مزاحمت جاری رکھی مگر ایس ایچ او سعید اکبر کیانی نے کامیاب کاروائی کے بعد باالآخر دونوں ملزمان کو گرفتار کر کے چوری کی گاڑیاں برآمد کر لیں اور ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے مذید تفتیش شروع کر دی گئی ۔بروقت کامیاب کاروائی پر عوام علاقہ نے ایس ایچ او روات سعید اکبر کیانی کے اقدام کو بے حد سراہا ہے۔