میاں نوازشریف کو عوام کے دلوں سے کوئی نکال نہیں سکتا،چوہدری محمد ریاض
گوجرخان (نامہ نگار)میاںمحمد نوازشریف جب بھی اقتدار میں آئے انہوںنے صحیح معنوںمیں عوام کی خدمت کر کے حق نمائندگی ادا کیا اقتدار اور پارٹی عہدہ سے ہٹایاگیا لیکن عوام کے دلوں سے کوئی بھی میاں نوازشریف کی محبت کو نکال نہیں سکتا عوام کے دلوں پر آج بھی میاں نوازشریف راج کرتے ہیں ان خیالات کااظہار سابق صوبائی وزیر چوہدری محمد ریاض نے پوٹھوہار پریس کلب کے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ پورے ملک کے عوام میاں نوازشریف کے ساتھ ہیں جس کی واضح جھلک ان کے جلسوں میں عوام کا ٹھاٹھیں مارتا سمندر ضمنی انتخابات میں مسلم لیگ ن کی جیت ہے چوہدری محمدریاض نے کہا کہ آئندہ انتخابات میں مسلم لیگ ن ہی فتح حاصل کرے گی اقتدار میں آنے کیلئے عوامی خدمت ضروری ہے جو مسلم لیگ ن ہی کر سکتی ہے احتجاج اور دھرنے دینے والے ایک بار پھر اسی طرح روڈوں پر ہی نظر آئیں گے۔