گرلز پرائمری سکول ماجھیا کی اساتذہ مبارکباد کی مستحق ہیں، سردار ممتاز
فتح جنگ (نامہ نگار ) گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول ماجھیا کی اساتذہ مبارکباد کی مستحق ہیں جومحدو د وسائل کے ساتھ علاقہ کی نو نہالوں کامستقبل بہتر بنانے کی کوشش کر رہی ہیںپسماندہ علاقوں میں تعلیم عام کرنا ہر پڑھے لکھے شخص کا مشن ہونا چاہیئے پاکستان میں جہالت کی تاریکیوں کو اجالوں میں بدلنے کیلئے تعلیمی ادارے اہم کردار ادا کررہے ہیںتعلیم حاصل کرنا ہر بچے اور بچی کا بنیادی حق ہے ترقی یافتہ قومیں بہترین تعلیمی سہولیات سے ہی ترقی کرتی ہیںان خیالات کااظہار چیئر مین یونین کونسل شہرائے سعداللہ سردار ممتاز حسین ماجھیا نے گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول ماجھیا میں سالانہ نتائج و تقسیم انعامات کے موقع پر پروقار تقریب کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر طالبات کے والدین اور اساتذہ کے علاوہ خدا بخش بھی موجودتھے چیئرمین سردار ممتاز ماجھیا نے پوزیشن لینے والی بچیوں میںچہارم جماعت کی پہلی پوزیشن لینے والی طلبہ بخت زری،دوسری پوزیشن لینے والی طلبہ انیسہ،تیسری پوزیشن امے سنینہ، اور اعلی کارکردگی دکھانے والوں میں انعامات تقسیم کئے سکول کا رزلٹ 100فی صد آنے پر اساتذہ اور دیگر سٹاف کی کاوشوں کو سراہا۔