بینک یو بی ایل تا ڈھوک محبوب شہید موتی مسجد روڈ تعمیر کی جائے
بیول( نامہ نگار) الحاج بشیر علی چارٹرڈ سیکرٹری ڈھوک محبوب شہید نے بینک یوبی ایل سموٹ ڈھوک موتی مسجد اُن کی کاوشوں سے تعمیر ہوئی پرائمری سکول ڈھوک محبوب شہید داخلی سوئیں حافظ میں ایک کمرے کی تعمیر ،گرلز سکول چوہدری گوہر والی ڈھوک میں پانی کا کنکشن ڈھوک محبوب شہید میں قبرستان میں ٹیوب ویل ان کی مرہون منت ہے اب ان کا کہنا ہے پنجاب حکومت وفاقی حکومت بھی سڑکوں پلوں ،موٹر ویز ،ہائی ویز اورنج ٹرین ،میٹروز اور دوسرے کئی منصوبوں پر اربوں روپے خرچ کررہی ہے لیکن بینک یو بی ایل تا ڈھوک محبوب شہید موتی مسجد روڈ بری طرح ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوچکی ہے جس پر سفر کرنا انتہائی مشکل ہے اس روڈ پر ہزاروں گاڑیوں روزانہ گزرتی ہیں جس میں مریضوں اور طالب علموں کو شدید مشکلات کاسامنا کرنا پڑتا ہے علاقہ کے عوامی نمائندے ایم این اے راجہ جاوید اخلاص،ایم پی اے افتخاراحمدوارثی سڑک کی از سرنو تعمیر کرکے علاقہ کا دیرنیہ مطالبہ پورا کریں تاکہ علاقہ کے عوام کی مشکلات کاازالہ ممکن ہوسکے۔