ڈکیتی کی نیت سے بیٹھے 6 ملزمان اسلحہ سمیت گرفتار
راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹر سے)تھانہ نصیر آباد پولیس نے ڈکیتی کی گھات لگائے بیٹھے 6 ملزمان گرفتار کرلئے پولیس کو اطلاع ملی تھی کہ ڈھوک گجراں میں جرائم پیشہ افراد موجود ہیں جس پر پولیس نے ریڈ کرکے ملزمان دانش،عبدالشکور،زرین شہرام،احسن،عمران اور طارق کو گرفتار کرکے انکے قبضہ سے4عدد پستول 30بور معہ21روند اور خنجربرآمدکرکے تفتیش شروع کردی ۔