شکریال میں گھر سے تین لاکھ روپے ، پانچ تو لے طلائی زیورات چوری ہوگئے
راولپنڈی(اپنے سٹاف ر پورٹر سے) خیانت مجرمانہ کی وارداتوں میں شہری لٹ گئے تھانہ نصیر آباد کو احتشام ارشد نے بتایا کہ میں نے آن لائن او ایل ایکس سے گاڑی خریدی لیکن اس کی رجسٹریشن بوگس اور گاڑی کے انجن چیسز نمبر ٹمپرڈ نکلے تھانہ پیرودھائی کو جاوید نے بتایا کہ ولید نے مجھے تین لاکھ35 ہزار روپے کا چیک دیا جو بینک سے ڈس آنر ہوگیا تھانہ کھنہ کو وقاص نے بتایا کہ نیو شکریال میں میرے گھر سے تین لاکھ روپے کی نقدی ، پانچ تولہ وزنی طلائی زیورات چوری ہوگئے تھانہ سیکرٹریٹ کو عبدالشکور نے بتایا کہ امین نے میرے بیٹے کو ملازمت کا جھانسہ دے کر مجھ سے ایک لاکھ20 ہزار روپے بٹور لئے ہیں تھانہ کورال کوراجہ دائود نے بتایا کہ لہتراڑ روڈ پر پلاٹ کے لین دین پر مجھے بابر شاہ نے14 لاکھ روپے کا چیک دیا جو بینک نے ڈس آنر کردیا۔