فارما ٹریڈ سٹیک ہولڈرز کل سے پنجاب بھر مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال کریں گے، ارشد محمود اعوان
راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹر سے) پاکستان کیمسٹ اینڈ ڈرگسٹ ایسوسی ایشن فا رما ٹریڈ کا اجلاس زیر صدارت چیئرمین ارشد محمود اعوان منعقد ہو ااجلاس میں متفقہ طور پر فیصلہ کیا گیا کہ 5مارچ بر وز پیر کو مکمل شٹر ڈائون ہڑتال کی جائے گی اجلاس میں محمد زکریا ، عبدالجبار، ڈاکٹرتوقیرسید محمود ظہیر اور دیگر نے شرکت کی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ارشد محمود اعوان نے کہا کہ اگر اس ایک دن کی ہڑتال سے حکومت نے ہمارے مطالبات کو تسلیم نہ کیا تو پھر غیر معینہ مدت کیلئے شٹر ڈائون ہڑتال جائے گی ،انہوں نے کہا کہ پنجاب ترمیمی ڈرگ ایکٹ 2017 متفقہ مسودے کی منظوری میں تاخیر مزید برداشت نہیں ہے، فارما ٹریڈ سٹیک ہولڈرز 5 مارچ کو پنجاب بھر مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال کریں گے، متفقہ مسودہ مئی 2017 ء سے حکومت پنجاب کے پاس سرد خانے میں پڑا ہے تمام مفاہمتی پالیسیوں و کوششوں کے با وجود حکومت پنجاب ٹس مس نہ ہوئی تو تمام فارما ٹریڈ اصتیک ہولڈر ز پنجاب 5مارچ بروز سوموار مکمل شٹر ڈائون ہڑتال کرے گی اور احتجاجی ریلیاں دھرنے پورے پنجاب میں دیئے جائیں گے اور اس وقت تک احتجاج جاری رکھیں گے جب تک حکومت پنجاب ہمارے مطالبات تسلیم نہیں کر لیتی۔