وزیراعظم کا پرجوش استقبال، مشاہد اور اسد جونیجو نے سلفیاں بنوائیں
اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی) وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے پارلیمنٹ ہائوس میں وفاقی دار الحکومت اسلام آباد سے سینٹ کی خالی ہونے والی دو نشستوں کے لئے اپنے ووٹ کاسٹ کئے ۔وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے دن 12 بجکر6 منٹ پر اپنے ووٹ کاسٹ کئے ۔وزیراعظم جب سینٹ انتخابات میں ووٹ ڈالنے کے لیے پارلیمنٹ ہائوس آئے تو ارکان قومی اسمبلی نے ان کا پر جوش استقبال کیا وزیراعظم ہشاش بشاش دکھائی دے رہے تھے ووٹ کاسٹ کرنے کے بعد مسلم لیگ (ن) کے حمایت یافتہ امیدواروں مشاہد حسین سید اوراسد خان جونیجو نے وزیراعظم کے ہمراہ سلفیاں بنوائیں۔