سینٹ انتخابات نے تمام افواہوں کا خاتمہ کردیا، خورشید شاہ
اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی) قومی اسمبلی میں سے میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ اس دفعہ اعتزازاحسن جیسے دیرینہ ساتھی پارلیمنٹ کا حصہ نہیں رہیں گے، پرانے دوستوں کے نہ ہونے سے فرق پڑتا ہے ، لیکن سیاست رکتی نہیں، چلتی رہتی ہے سینیٹ الیکشن کے لئے پولنگ سے تمام قیاس آرائیاں دم توڑ گئی ہیں ۔ہفتہ کوپارلیمنٹ ہائوس کے باہر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمیشہ خواہش رہی ہے کہ اسمبلیاں اپنی مدت پوری کریں اب دوسری بار اسمبلیاں اپنی مدت پوری کرنے جارہی ہیں اور آج سینیٹ انتخابات کے انعقاد نے تمام افواہوں کا خاتمہ کردیا ہے۔