نقیب محسود قتل کیس ، رائو انو ار کے بینک اکائونٹس منجمد کردیئے گئے
کراچی( وقائع نگار) نقیب اللہ محسود قتل کیس میں مفرور پولیس افسر رائو انوار کے بینک اکائونٹس منجمد کردیئے گئے ہیں۔ سپریم کورٹ کے حکم پر اسٹیٹ بینک نے رائو انوار کی اکائونٹس کی تفصیلات حاصل کیں۔ ذرائع کے مطابق2بینک اکائونٹ منجمد کردیئے گئے ایک سیلری اکائونٹ اور دوسرا ذاتی اکائونٹ ہے۔