شرجیل میمن کو جیل سے بکتر بند کے ذر یعے لاکر ووٹ کاسٹ کرایاگیا
کراچی (اسٹاف رپورٹر)سینیٹ الیکشن میں ووٹ کاسٹ کرنے کے لئے اربوں روپے کرپشن کے الزام میں گرفتار شرجیل میمن کو جیل سے بکتر بند گاڑی کے ذریعے سندھ اسمبلی لایا گیا۔ ادھر پیپلزپارٹی کی رکن روبینہ قائمخانی نے اپنے جواں سالہ اکلوتے بیٹے کی ٹریفک حادثہ میں ہلاکت کے باجود سندھ اسمبلی آکراپنا ووٹ کاسٹ کیا۔وزیراعلی سندھ نے سب سے پہلے سینیٹ کے لیے اپنا ووٹ کاسٹ کیا۔ کرپشن کے الزام میں گرفتارسابق صوبائی وزیراطلاعات شرجیل میمن کوبکتر بند گاڑی کے ذریعے سندھ اسمبلی لایا گیا ، سینیٹ انتخابات کے لیے سب سے پہلا ووٹ وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے سندھ اسمبلی میں کاسٹ کیا۔ قبل ازیں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے شرجیل میمن نے کہا کہ پیپلزپارٹی کی فتح عوامی مقبولیت کا مظہرہے۔ ۔سینیٹ انتخابات کے حوالے سے شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی نے سینیٹ انتخابات میں اپنی کارکردگی کی بنیاد پر کامیابی حاصل کی ہے۔ایم کیو ایم کے حوالے سے انھوں نے کہا کہ ایم کیو ایم کے معاملات ان کے ذاتی مسئلے ہیں۔