راولپنڈی: فائرنگ سے خوفزدہ 2لڑکیوں نے پانچویں منزل سے چھلانگ لگا دی‘ ایک جاں بحق
راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے) راولپنڈی میں تھانہ ائرپورٹ کے علاقے میں نجی ہاﺅسنگ سوسائٹی کے فلیٹ میں لڑکے لڑکیوں کی موجودگی پر مالک نے پستول سے فائرنگ کر دی جس کے خوف سے دو لڑکیوں نے پانچویں فلور سے زمین پر چھلانگ لگا دی۔ ایک لڑکی موقع پر جاں بحق جبکہ دوسری شدید زخمی ہوگئی۔ پولیس نے بتایا بحریہ ٹاﺅن سفاری ولاز1 میں واقع فلیٹ میں نادر نامی ملزم نے فائرنگ کی جس پر بسمہ اور شمائلہ نامی لڑکیوں نے خوفزدہ ہوکر فلیٹ سے نیچے چلانگ لگائی اور زمین پر گرنے سے بسمہ موقع پر جاں بحق جبکہ شمائلہ شدید زخمی ہوگئے۔ ڈی ایس پی سول لائن سرکل کاظم نقوی نے بتایا پوسٹمارٹم کے بعد ہی پتہ چلے گا بسمہ کی موت گولی لگنے سے ہوئی یا نہیں تاہم ملزمان نادر اور ذوالقرنین کو حراست میں لے لیا گیا ہے‘ مزید تفتیش جاری ہے۔
پنڈی/ فائرنگ