شام میں جنگ بندی پر عدم عملدرآمد کے ذمہ دار عالمی ادارے ہیں:ڈاکٹر عبدالغفور
لاہور (خصوصی نامہ نگار) پاکستان یونائیٹڈ کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر عبدالغفور راشد نے کہا ہے کہ شام میں جنگ بندی پر عملدرآمد کروانے میں ناکامی کے ذمہ دار عالمی ادارے ہیں۔ جوسلامتی کونسل کی قرارداد کو نافذ نہیں کرواسکے۔خانہ جنگی سے مسائل حل نہیں ہوں گے۔ عالم اسلام میں شام کے مسئلے پربے حسی پائی جارہی ہے۔جس کے ذمہ دار حکمران ہیں۔ جنہیں اپنے اقتدار کے سواکسی ایشو میں دلچسپی نہیں۔