حرمین شریفین کا دفاع سب کی اجتماعی ذمہ داری ہے: مولانا زبیر البازی
لاہور( خصوصی نامہ نگار)دفاع حرمین شریفین ہم سب کا فرض ہے ۔ سعود ی عرب کے لیے اگر مزید فوج کی ضرورت ہو گی تو بھی بھیجنی چاہیے۔ ان خیالات کا اظہار جے یو آئی ( نظریاتی ) کے قائم مقام جنرل سیکرٹری مولانا زبیر البازی نے سیمینار سے خطاب میں کیا انھوں نے کہا کہ پاک فوج نہ صرف سعودی فوج کو تربیت دے بلکہ سعودی عرب کی جغرافیائی سرحدوں کی بھی حفاظت کرے۔چند مفاد پرست لوگ خوامخواہ پاک فوج پر تنقید کر رہے ہیں۔ ان لوگوں کا بین الاقوامی طور اپنا ہی ایجنڈا ہے اس لئے سعودی عرب کو تنقید کا نشانہ بناتے رہتے ہیں۔