سینٹ الیکشن سے جمہوری عمل مستحکم ہوا‘ آمنہ مریم‘ نومنتخب ارکان کو مبارکباد
لاہور(پ ر) آمنہ مریم ایڈووکیٹ ہائیکورٹ نے کہاکہ سینٹ الیکشن سے جمہوری تسلسل کو تقویت ملی ہے۔ ملک کا مستقبل جمہوریت میں ہے۔ سیاسی قوتیں عوام کی حاکمیت‘ آئین کی بالادستی اور جمہوریت کے استحکام کیلئے بھرپور جدوجہد کریں۔ پاکستان جمہوری جدوجہد کے نتیجے میں معرض وجود میں آیا تھا۔ اسے استحکام بھی جمہور کی حکمرانی سے ملے گا۔ مسلم لیگ (ن) کو سینٹ میں سب سے بڑی جماعت بننے اور دیگر پارٹیوں کے امیدواروں کو مبارکباد دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ توقع ہے منتخب ارکان عوام کی توقعات پر پورا اتریں گے اور جمہوری استحکام کیلئے اپنی تمام توانائیاں بروئے کار لائیں گے۔