نیب نے آشیانہ اقبال سے ملحقہ برکی روڈ کی تعمیر کا ریکارڈ بھی طلب کرلیا
لاہور (آن لائن) نیب لاہور نے آشیانہ ہاﺅسنگ سکیم کے بعد ایل ڈی اے سے آشیانہ اقبال سے ملحقہ برکی روڈ کی تعمیر کا ریکارڈ طلب کر لیا ہے، طلب کئے گئے ریکارڈ میں مذکورہ سڑک کے تعمیراتی تخمینہ جاتی رپورٹ، تعمیر کے ٹھیکے کی الاٹمنٹ سمیت دیگر کوائف سے متعلق ریکارڈ شامل ہے، واضح رہے کہ پنجاب حکومت نے آشیانہ ہاﺅسنگ سکیم اور آشیانہ اقبال کو آپس میں ملانے کے لئے اس سڑک کو تعمیر کیا تھا۔
ریکارڈ طلب