لاہور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کی سربراہی میں قائم 7 رکنی انتظامی کمیٹی نے پنجاب بھر کے 400 سول ججز کو اگلے گریڈ میں ترقی دیدی
لاہور( اپنے نامہ نگار سے)لاہور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کی سربراہی میں قائم 7 رکنی انتظامی کمیٹی نے پنجاب بھر کے 400 سول ججز کو اگلے گریڈ میں ترقی دیدی ہے۔ انتظامی کمیٹی نے او ایس ڈی سول جج تحسین کھوکھر کو ملازمت پر بحال کر دیا جبکہ 5 سول ججز سے خلاف انضباطی کارروائی ختم کردی، چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ کی سربراہی میں انتظامی کمیٹی نے 369 سول ججز کو درجہ دوم کے اختیارات تفویض کر دیئے جبکہ 13 سول ججز کو درجہ دوم میں درجہ اول کے اختیارات تفویض کر دیئے ہیں۔
400 ججز