;سندھ میں ووٹوںکی خرید و فروخت ہارس ٹریڈنگ ہے: کنور دلشاد
کراچی (سٹاف رپورٹر) الیکشن کمشن کے سابق سیکریٹری کنور دلشاد نے کہا ہے کہ سندھ میں ووٹوں کی خرید و فروخت ہارس ٹریڈنگ کے زمرے میں آتی ہے۔ لیکن سینیٹ کے انتخابات میں آئینی طور پر ارکان صوبائی اسمبلی پر کوئی قدغن نہیں ہے وہ پارٹی کی ہدایت سے انحراف کرسکتے ہیں۔ نوائے وقت سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم اس معاملہ میں شاید سنجیدہ نہیں۔ ایم کیو ایم نے فلور کراسنگ کا کیس الیکشن کمیشن کو بھجوادیا ہے لیکن یہ کیس اسپیکر کو روانہ کرنا چاہیے۔
کنور دلشاد