بلوچستان میں مسلم لیگ ن کا کوئی امیدوار نہیں جیتا، منحرف ہوکر نئے حکومتی گروپ سے ملنے والے نصیب اللہ خان جیت گئے
کوئٹہ (بیورو رپورٹ)بلوچستان سے مسلم لیگ (ن) کا کوئی بھی سےنےٹر منتخب نہیں ہوسکا۔ مسلم لیگ (ن) کے سےنےٹ امیدوار امیرافضل مندوخیل جو نواز شریف کے بطور پارٹی صدر نا اہل کے ہونے کے بعد آزاد امیدوار کے طور پر الیکشن لڑ رہے تھے کامیابی حاصل نہیں کر سکے۔ اس کے اثرات چند ماہ بعد ہونے والے عام انتخابات پر مرتب ہوں گے۔ مسلم لیگ (ن) بلوچستان کے جنرل سیکرٹری اور سینٹ انتخابات میں مسلم لیگ ن کے منحرف ہونے والے امیدوار نصیب اللہ خان بازئی جو بعد میں حکومتی ارکان کے ساتھ مل گئے تھے سےنےٹر منتخب ہوگئے۔ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ صوبے میں حکومتی تبدیلی میں کردار ادا کر نے والے ارکان اسمبلی کے گروپ کو صوبے میں واضح حمایت حاصل ہے۔
نصیب اللہ خان