سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات‘ پنجاب میں رینجرز کی خدمات لی گئیں‘ تین رنگ کے بیلٹ پیپر استعمال ہوئے‘ طلحہ محمود تیسری بار منتخب ہوئے
لاہور( خصوصی نامہ نگار،وقائع نگار خصوصی) سینٹ کے الیکشن کے موقع پر پنجاب اسمبلی کی سکیورٹی کے لئے رینجرز کے جوان بھی موجود تھے ، الیکش کمشن کی جانب سے الیکشن سے ایک روز قبل سکیورٹی کے لئے رینجرز کی تعیناتی کی خصوصی درخواست کی گئی تھی ، جس کے بعد گزشتہ روز ایک کمپنی پر مشتمل رینجرز کے جوانوں نے پولنگ سے قبل ہی اپنی ذمہ داری سنبھال لی۔اسلام آباد میں بھی پارلیمنٹ کی سکیورٹی انتہائی سخت رہی۔ علمہ محمود نے مسلسل تیسری بار سینٹ کا رکن منتخب ہونے کا اعزاز حاصل کیا۔تحر یک انصاف کی منحرف رکن قومی اسمبلی عا ئشہ گلالئی سینٹ انتخا بات میں ووٹ کا سٹ کر نے کیلئے پہنچیں تو کا رڈ نہ ہو نے کے با عث انہیں ووٹ ڈ النے کی اجازت نہےں دی گئی، تا ہم بعد ازا ں شنا ختی کا رڈ لا نے پر انہیں ووٹ ڈا لنے کی اجاز ت مل گئی۔پارلیمنٹ آنے والے داخلی اور خارجی راستوں پر خصوصی سکینگ چیکنگ کا بندوبست کیا گیا تھا۔خیبرپی کے میں سنٹرزکے چناﺅ کےلئے تین رنگ کے الگ الگ بیلٹ پیپرزاستعمال کئے گئے ، خواتین کےلئے گلابی ، جنرل نشست کےلئے سفید اور ٹیکنوکریٹ کےلئے سبزرنگ کے بیلٹ پیپرزپرارکان اسمبلی نے مہرلگاکرووٹ کاسٹ کئے۔