کمسن بچی کے علاج کے لئے پیسے نہ ہونے پر محنت کش نے سپرے پی کر خودکشی کرلی
قصور (نمائندہ نوائے وقت ) سرحدی گاﺅں برج کلاں میں کمسن بچی کے علاج کے لئے پیسے نہ ہونے پر محنت کش نے سپرے پی کر خودکشی کرلی۔ تفصیلات کے مطابق برج کلاں کے محمد سلیم مزدوری کرتا تھا۔ کئی دنوں سے بیمارتھا گزشتہ روز اسکی سالہ بیٹی کی طبعیت خراب ہوگئی اسکے پاس دوائی کے لئے بھی پیسے نہ تھے بیوی نے بچی کی دوائی کے لئے پیسوں کا اسرار کیا تو وہ آئے روز کی تنگ دستی سے دلبرداشتہ ہوگیا گھر میں موجود فصلوں پر چھڑکنے والا زہریلا سپرے پی لیا، حالت غیر ہوگئی جس پر اسے علاج کے لئے ہسپتال منتقل کیا گیا مگر وہ جانبر نہ ہو سکا دم توڑ گیا۔ پولیس تھانہ گنڈا سنگھ مصروف کارروائی ہے۔
خودکشی