پاکستان میں ہر پانچویں خاتون لیبر فورس کا حصہ ہے: اقوام متحدہ
اسلام آباد (آن لائن)پاکستان میں ہر پانچ میں سے ایک خاتون لیبر فورس کا حصہ ہے ، پاکستان میں پبلک ایڈمنسٹریشن میں صفنی مساوات کے حوالے سے اقوام متحدہ کی رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ خواتین کو پبلک سروس کے شعبے میں تعصب یا درجہ بندی کا سامنا کرنا پڑتا ہے اس لیے حکومت کو چاہیے کہ ایسے منصوبے تشکیل دے جس سے صنفی مساوات کی حوصلہ افزائی ہو۔رپورٹ میں بتایا گیاپاکستانی معاشرے میں خواتین کو محدود دائرے میں رکھنے کی سوچ غالب ہے جس کے سدباب کے لیے سماجی سطح پر سنجیدگی سے کام کی ضرورت ہے۔