امریکہ‘ برطانیہ سمیت یورپ میں شدید برفباری کا سلسلہ جاری‘ ہلاکتیں66 سے تجاوز کر گئیں
برسلز (آن لائن+ آئی این پی) یورپ اور امریکہ میں شدید موسم کی تباہ کاریاں جاری ہیں، شدید برفباری کے باعث معمولاتِ زندگی مفلوج ہو کر رہ گئے۔ امریکی ریاستوں اور جاپان میں 5 افراد ہلاک ہوئے جن میں چھ برس کا بچہ بھی شامل ہے۔ ہلاکتوں کی تعداد 66سے تجاوز کر گئی۔ محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری کردہ ریڈ الرٹ میں کہا گیا برطانیہ میں لندن سمیت ملک کے دیگر حصوں میں وقفے وقفے سے برفباری سے ٹرانسپورٹ کا نظام متاثر، سینکڑوں پروازیں منسوخ کردی گئیں۔ غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق برطانوی شہر بولٹن بھی سخت سردی کی لپیٹ میں ہے۔ انگلینڈ اور ویلز کے سینکڑوں سکول بند کر دیئے گئے، فوج طلب کرلی گئی ہے۔ سوئٹزرلینڈ کے دارالحکومت جنیوا میں دوسرے روز بھی برفانی طوفان کے باعث تمام پروازیں منسوخ کردی گئیں۔فرانس، کروشیا اور بلجیم میں ریکارڈ برفباری، امریکہ میں لاکھوں افراد بجلی سے محروم، ہزاروں پروازیں منسوخ کرنا پڑیں۔ امریکہ میں لاکھوں افراد بجلی سے محروم، ہزاروں پروازیں منسوخ کردی گئیں۔