سینٹ الیکشن میں کامیابی پیپلزپارٹی کی مقبولیت کا منہ بولتا ثبوت ہے: منظور احمد وٹو
لاہور (خبر نگار) پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی نائب صدر اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب میاں منظور احمد وٹو نے کہا ہے کہ سینٹ کے حالیہ انتخاب میں بھرپور کامیابی پاکستان پیپلزپارٹی کی مقبولیت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ آئندہ عام انتخاب میں پاکستان پیپلزپارٹی کم بیک کرے گی اور بڑی کامیابی حاصل کرے گی۔ تحریک انصاف کے 30 اراکین اسمبلی ہیں جبکہ ان کا امیدوار 44 ووٹوں سے کامیاب ہوا ہے۔ اس انتخاب میں (ن) لیگ کی پالیسیوں کو مسترد کر دیا ہے اور اپوزیشن جماعتوں کے علاوہ ان کے اپنے اراکین اسمبلی نے (ن) لیگی حکومت پر عدم اطمینان کا اظہار کر دیا ہے۔