شریف برادران نے ہمیشہ ذاتی مفادات کو ترجیح دی: اعجاز چودھری
لاہور ( خصوصی نامہ نگار)پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اعجاز احمد چوہدری نے کہا کہ آمروں کی نرسری میں اگنے اور حلف اٹھانے والوںکے منہ سے جمہوریت کا درس زیب نہیں دیتا ، شریف برادران نے ہمیشہ اپنے ذاتی مفادات کو ترجیح دی ہے ، نواز شریف اور انکے حواری اداروں پر بے بنیاد اور منفی پراپیگنڈہ کرنے سے باز نہیں آ رہے۔ کمیشن خوری کی بنیاد بھی نواز شریف نے ملک میں رکھی تھی ، انہوں نے کہا کہ نواز شریف کے درباری مسلسل بازاری زبان استعمال کر رہے ہیں۔