سعودی عرب اور ایران شام میں امن کے لئے کردار ادا کریں، ابوالخیر محمد زبیر
لاہور (خصوسی نامہ نگار) جمعیت علماء پاکستان (نورانی) کی مرکزی مجلس عاملہ کا اجلاس ڈاکٹر صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر کی صدارت میں ہوا جس میں فیصلہ کیا ہے کہ جمعیت علماء پاکستان نورانی پورے ملک سے انتخابات میں حصہ لے گی الیکشن میں لادین اور سیکولر قوتوں کاڈٹ کر مقابلہ کریں گے،ختم نبوت اور ناموس رسالت کے خلاف سازشیں کرنے والوں کے مکروہ عزائم کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دیں گے ، 28مارچ کوجے یو پی کا 70سالہ یوم تاسیس 50سالہ سیاسی جدوجہد کے طور پر منایا جائیگا اس سلسلے میں 28مارچ کو اسلام آباد میں نظام مصطفیؐ کنونشن منعقد ہوگا۔امت مسلمہ کے خلاف عالمی سازشوں کا مقابلہ کرنے کیلئے مسلم سربراہان مملکت اتحاد کا عملی مظاہرہ کریں شام کے مسلمانوں کی نسل کشی پرOICاور عرب لیگ کی خاموشی سوالیہ نشان ہے سعودی عرب اور ایران شام میں قیام امن کیلئے اپنا کردار ادا کریں انتخابات میں ختم نبوت کے وفاداروں اور غداروں کے درمیان مقابلہ ہوگا۔