مکرمی! آپ کے روزنامہ کی وساطت سے جناب منیجر صاحب (آپریشن) گیپکو چھائونی سرکل گوجرانوالہ کی خدمت میں عرض کرنا چاہتا ہوں کہ دیہہ ہدا بشمول مختلف دیہات کو بجلی کی سپلائی کرنے والی مین لائن شوری فیڈر پنڈی بھٹیاں پرانی اور زیادہ لمبی ہے۔ یہ مین لائن صدر ایوب خاں کے دور حکومت کی ہے۔ اس فیڈر سے کم وولٹ بجلی سپلائی ہوتی ہے جو کہ عوام و اہل علاقہ کے لئے پریشانی اور اذیت کا باعث ہے۔ ہمارے دیہات کو نزدیگی مین لائن کسیسے فیڈر جلال پور بھٹیاں سے بجلی کی سپلائی دینے کا حکم دیا جائے۔ چیف ایگزیکٹو صاحب کی طرف سے تمام کارروائی مکمل ہونے کے بعد اس مسئلے کو حل کرنے کے لئے کیس اب آپ کے دفتر میں بھجوایا گیاہے آپ سے استدعا ہے کہ گرمیوں سے پہلے اس مین لائن کا کام مکمل کروا کر اہل علاقہ کی دعائیں لیں۔ (سید زین العابدین…ٹھٹھہ جاہدامیرے والا، پنڈی بھٹیاں، حافظ آباد)
بانی تحریکِ انصاف کو "جیل کی حقیقت" سمجھانے کی کوشش۔
Apr 19, 2024