28 سالہ نوجوان پر اسرار طور پر ہلاک، گڑھی شاہو سے نامعلوم نعش برآمد
لاہور (سٹاف رپورٹر) تھانہ گڑھی شاہو کے علاقہ سے 45سالہ شخص کی لاش ملی ہے پولیس نے لاش پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانے بھجوادی معلوم ہو اہے کہ رتھانہ گڑھی شاہو کے علاقہ بوہڑ والا چوک کے قریب لاش کی موجودگی پر اہل علاقہ نے پولیس کو اطلاع دی جس پرانہوں نے موقع پر پہنچ کر لاش کو اپنی تحویل میں لے کراس کی تلاشی لی جس سے اس کی شناخت وحید کے نام سے ہوئی۔تھانہ ہیئرکے علاقہ میں 28سالہ نوجوان پراسرار طور پر ہلاک ہو گیا پولیس نے لاش ضروری کارروائی کے بعد ورثاءکے حوالے کردی معلوم ہو اہے کہ تھانہ ہیئرکے علاقہ مہر ٹاﺅن کا رہائشی 28سالہ نبیل کی اچانک طبیعت خراب ہونے پر اسے فوری طبی امداد کے لیے مقامی ہسپتال منتقل کردیاجہاں پر ڈاکٹروں نے اس کی موت کی تصدیق کردی۔