دوہرے قتل کے ملزم کو گرفتار کرنے پر ایس ایچ او لیاقت آباد کیلئے نقد انعام و سی سی آئی سرٹیفکیٹ کی سفارش
لاہور (سٹاف رپورٹر) ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر حیدر اشرف نے دوہرے قتل کے ملزم کو چند گھنٹوں میں گرفتار کرنے پر ایس ایچ او لیاقت آباد انسپکٹر آصف عطاءکو 50 ہزار روپے نقد اور CC-I سرٹیفکیٹ کی سفارش کر دی۔ معصوم بچی کو درندگی کا نشانہ بنانے والے ظالم کی گرفتاری اور امن وامان کو بہتر بنانے پر ایس ایچ او مغلپورہ انسپکٹر اشفاق بٹ کو 10 ہزار روپے نقداور CC-II سرٹیفکیٹ دے دیئے۔ اسی طرح بہترین کارکردگی پر ایس ایچ او کوٹ لکھپت سب انسپکٹر عاطف ذوالفقار اور ایس ایچ او نصیر آباد انسپکٹر منور ڈوگر کو 10 ہزار روپے نقد اور CC-II سرٹیفکیٹس دیئے گئے۔