علامہ اقبال ائیر پورٹ سے متعدد پروازیں منسوخ و تاخیر کا شکار
لاہور(خبر نگار)علامہ اقبال ائرپورٹ پر پروازوں کی منسوخی اور تاخیر کاسلسلہ جاری رہا۔ مشہد جانے والی پرواز 7208۔مشہد سے آنے والی پرواز 7207۔مسقط سے آنے والی ائیر بلیو کی پرواز 451۔مسقط جانے والی ائیر بلیو کی پرواز 450۔اسلام آباد جانے والی پی آئی اے کی پرواز 654۔اسلام آباد سے آنے والی پی آئی اے کی پرواز 655۔کراچی جانے والی پی آئی اے کی پرواز 585۔کراچی سے آنے والی پی آئی اے کی پرواز 584 کراچی سے آنے والی ائیر بلیو کی پرواز 404 منسوخ ہوئیں جبکہ کراچی جانے والی ائیر بلیو کی پرواز 401 ساڑھے چھ گھنٹے۔جدہ جانے والی ائیر بلیو کی پرواز 470 تین گھنٹے بیس منٹ۔ابوظہبی جانے والی اتحاد ائیر لائن کی پرواز 242 ایک گھنٹہ۔مدینہ جانے والی ائیر بلیو کی پرواز 476 دو گھنٹے چالیس منٹ۔ٹوکیو سے آنے والی پی آئی اے کی پرواز 853 ایک گھنٹہ۔ابوظہبی سے آنے والی اتحاد ائیر لائن کی پرواز 241 ایک گھنٹہ دس منٹ۔کراچی سے آنے والی ائیر بلیو کی پرواز 402 ایک گھنٹہ۔مدینہ سے آنے والی ائیر بلیو کی پرواز 477 اڑھائی گھنٹے تاخیر کا شکار ہوئیں۔