بجلی کی قیمتوں میں کمی سے صنعتی شعبہ کو ریلیف ملے گا: شفیق اے نقی
لاہور(کامرس رپورٹر)چیئرمین لاہور ٹاﺅن شپ انڈسٹریز ایسوسی ایشن ڈاکٹر شفیق اے نقی نے نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی نیپرا کی جانب سے ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمتوں میں3روپے 24پیسے فی یونٹ کمی کے نوٹیفکیشن کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے صنعتی شعبہ کو ریلیف ملے گا اور عوام کو 27ارب روپے کا ریلیف ملے گا انہوںنے کہا کہ بجلی کی قیمتوں میں کمی کا اطلاق صرف ایک ماہ کیلئے نہیں بلکہ مستقبل بنیادوں پر کیا جائے تاکہ عوام کو حقیقی ریلیف ملے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوںنے سینئر وائس چیئرمین میاں شہریار علی حافظ ایم عمران حمید وائس چیئرمین کے ساتھ ٹاﺅن شپ انڈسٹریز کے صنعتکاروں کے مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔