ایل ڈی اے کے آٹھ افسروں کے تقرر وتبادلے
لاہور ( پ ر) لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل (ہیڈکوارٹرز) سمعیہ سلیم نے آٹھ افسروں کے تقرر و تبادلے کے احکامات جاری کردئیے ہیں۔ تقرری کے منتظر محمد منشا بھٹی کو ان کے اپنے ہی پے سکیل میں ڈائریکٹوریٹ آف لینڈ ڈویلپمنٹ ٹو میں ڈپٹی ڈائریکٹر اور ڈائریکٹوریٹ آف کمرشلائزیشن میں تعینات اسسٹنٹ ڈائریکٹر ٹاﺅن پلاننگ حارث علی کو بھی ان کے اپنے ہی پے سکیل میں اسی ڈائریکٹور میں ڈپٹی ڈائریکٹر تعینات کردیا ہے۔ اس کے علاوہ اسسٹنٹ ڈائریکٹروں محمد شاہ جمال کو ڈائریکٹوریٹ آف لینڈ ڈویلپمنٹ ون ، راﺅ دلاور خان کو ڈائریکٹوریٹ آف لینڈ ڈویلپمنٹ ٹو اور شیر احمد اعوان کو ڈائریکٹوریٹ آف انفور سمنٹ میں تعینات کردیا ہے جبکہ یہاں سے اسسٹنٹ ڈائریکٹر ارشید پرویز کو تبدیل کرکے ڈائریکٹوریٹ آف ریکارڈ مینجمنٹ میں تعینات کر دیا ہے۔ تقرری کے منتظر اسسٹنٹ ڈائریکٹر آئی ٹی اشفاق احمد کو ڈائریکٹوریٹ آف کمپیوٹر سروسز جبکہ سٹاف آفیسر ناصر احمدکو ڈائر یکٹوریٹ آف انفور سمنٹ میں تعینات کر دیاہے۔