مہمان کی آمد باعث رحمت ایزدی مہمان نوازی سنت رسول ہے: آغا علی حسنین
لاہور(خصوصی نامہ نگار)مہمانوں کی آمد باعث رحمت الہی اورمہمان نواز ی سنت رسول ہے ۔خوف خدا اور عشق رسول ہمارے ایمان کا اہم جز ہیں اللہ کی نعمتوں پر شکربھی اطاعت خداوندی ہے ۔یہ باتیں آغا علی حسنین نے درس قرآن کی محفل سے خطاب کرتے ہوئے کہیں ،متروکہ وقف املاک بورڈ کے پبلک ریلیشنز آفیسر عامر حسین ہاشمی ،اظہر عباس زیدی ،ایثار حسین کاظمی ،انصر نقوی ،ابرار علی ور ک ،افضال حیدر عابدی ،علی مہدی ،پروفیسر شبیر سمیت دیگر افراد کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔