شام میں قتل پر دنیا کی خاموشی قابل مذمت ہے: طاہر اشرفی
لاہور (خصوصی نامہ نگار)پاکستان علماءکونسل کے زیر اہتمام شام میں بے گناہ انسانیت کے قتل عام کے خلاف احتجاجی مظاہرہ آج لاہور پریس کلب کے باہر ہو گا، مظاہرے کی قیادت پاکستان علماءکونسل کے مرکزی چیئرمین حافظ محمد طاہر محمود اشرفی کریں گے ، پاکستان علماءکونسل لاہور ڈویژن کے صدر مولانا قاری عبد الحکیم اطہر ، مولانا عبد اللہ رشیدی ، مولانا زبیر زاہد، قاری شمس الحق ، مولانا مبشر رحیمی نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ شام کے بے گناہ مسلمانوں کے قتل عام پر مسلم دنیا اور عالمی دنیا کی خاموشی افسوسناک اور قابل مذمت ہے ، شام کے مسئلے پر حکومت پاکستان کی خاموشی بھی افسوسناک ہے ، پاکستان علماءکونسل لاہور کے زیر اہتمام آج دوپہر 01:00 بجے لاہور پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ ہو گا جس سے پاکستان علماءکونس کے قائدین خطاب کریں گے۔