ڈاکٹر محمد علی نقوی کی خدمات ناقابل فراموش ہیں: علامہ سبطین حیدر
لاہور (خصوصی نامہ نگار) شیعہ علما کونسل پنجاب کے صوبائی صدر علامہ سبطین حیدر سبزواری نے ڈاکٹر محمد علی نقوی کی 23ویں برسی کے موقع پرخطاب میں کہا ہے کہ تحریک جعفریہ کے شہید رہنما ایسے افراد میں سے تھے، جنہوںنے پاکستان میں نظام ولایت فقیہہ اور قیادت کا بھر پور ساتھ دیا۔وہ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن، امامیہ آرگنائزیشن اور تحریک جعفریہ کے بنیاد ی ارکان میں سے تھے، جنہوں نے ملی حقوق کے لئے اپنی خدمات پیش کیں۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر محمدعلی نقوی عالم دین نہیں تھے مگر ان کی خدمات اور تحرک کے باعث علما ان کے قدر دان تھے۔