عالمی یوم شہری دفاع کے حوالے سے سول ڈیفنس اکیڈمی کے زیر اہتمام سیمینار
لاہور( ) عالمی یوم شہری دفاع کے سلسلے میں سول ڈیفنس اکیڈمی کے زیر اہتمام سیمینار 22ایکمن روڈ، جی او آر ون پر منعقد ہوا۔ صدارت کمانڈنٹ عامر خان نے کی جبکہ مہمانان میں کنسلٹنٹ یو ان او ڈاکٹر ادریس رانا، صدارتی ایوارڈ یافتہ اسکاﺅٹ لیڈر مقصود چغتائی ، بوائے اسکاﺅٹس ، گرل گائیڈز ٹرینر عاطفہ شمس، انسٹرکٹر سکندر حسین، علی اسد ، سیمرا نذیر، تسنیم نذیر، بوائے اسکاﺅٹس ، گرل گائیڈز اور شراکاءکورس کی کئیر تعداد نے شرکی کی۔ مقررین نے شہری دفاع اور اسکی تربیت کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ عوام کی جان و مال کی حفاظت کا اصل مقصد خدمت انسانیت ہے۔ نقابت کے فرائض پروگرام کو آرڈینیٹر سیمر ا نذیر نے ادا کئے۔
ہیلتھ یونیورسٹینے امیدوارکو
پی ایچ ڈی کی ڈگری جاری کردی
لاہور ( کامرس رپورٹر) یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے ڈاکٹر عثمان قمر کو مائیکروبیالوجی کے مضمون میں پی ایچ ڈی کی ڈگری جاری کردی گئی۔