جنگلی حیات کا تحفظ، نگہداشت انتہائی ضروری ہے: خالد عیاض خان
لاہور(سپورٹس رپورٹر) ڈائرےکٹر جنرل وائلڈ لائف اےنڈ پارکس پنجاب خالد عیاض خان نے کہا ہے کہ جنگلی حیات کا عالمی دن منانے کا بنیادی مقصد لوگوں میں ان کی اہمیت و افادیت بارے آگہی پےدا کر نے کے ساتھ ساتھ ان کی بحالی اور بہتری کے لئے اقدامات کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کر ہ ارض پر پائی جانےوالی جنگلی حیات کی حفاظت و نگہداشت وقت کی اہم ضرورت ہے اور اس سلسلہ میں دنیا کے ترقی ےافتہ ممالک کی طرح ہمیں بھی جانوروں کے ساتھ بہتر برتاﺅ کی پالیسی اپنانا ہو گی۔ انہوں نے ےہ بات جنگلی حیات کے تحفظ کے عالمی دن کے حوالے سے لاہور چڑیا گھر میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔