شکارپور: دیرینہ دشمنی پر 2 قبائل میں فائرنگ‘ 6 افراد جاں بحق‘ 3 زخمی
شکارپور (این این آئی) شکارپور کے ناپر کوٹ کچے کے علاقے میں 2 قبائل میں دیرینہ دشمنی پرتصادم کے نتیجے میں 6 افراد جاں بحق اور 3 زخمی ہوگئے۔ بجارانی اور تیغانی قبائل کے مسلح افراد کے درمیان فائرنگ کے نتیجے میں مبینہ طورپر 6 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔ مبینہ طورپر جاں بحق ہونے والوں میں محبوب‘ محمد صالح‘ پکھی‘ گل حسن تیغانی اور اصغر بجارانی‘ غلام حسین شامل ہیں۔ دونوں قبائل میں زرعی زمین پر تنازع شروع ہوا تھا۔ پولیس کے مطابق تیغانی اور بجارانی برادریوں کے درمیان دیرینہ دشمنی کے باعث اب تک 30 سے زائد افراد قتل ہو چکے ہیں۔ دونوں گروپوں کے درمیان 6 گھنٹے تک جدید اسلحہ سے فائرنگ کا تبادلہ ہوتا رہا جس کے باعث علاقہ میدان جنگ بن گیا۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر لڑائی بند کرائی۔
6 جاں بحق