صدر ممنون حسین کوئٹہ پہنچ گئے‘ گورنر محمد اچکزئی سے ملاقات
کوئٹہ (نمائندہ نوائے وقت) صدر مملکت ممنون حسین دو روزہ دورے پر کوئٹہ پہنچ گئے گورنر بلوچستان سے گورنر ہائوس کوئٹہ میں ملاقات تفصیلات کے مطابق صدر مملکت ممنون حسین ہفتے کو خصوصی طیارے میں کوئٹہ انٹرنیشنل ائر پورٹ پہنچے جہاں آئی جی پولیس بلوچستان معظم جاہ انصاری نے انکا استقبال کیا جس کے بعد ممنون حسین ہیلی کاپٹر کے ذریعے خالد ائر بیس پہنچے جہاں گور نر بلوچستان محمد خان اچکزئی نے صدر مملکت کا استقبال کیا ۔ اس موقع پرگورنر ہائوس کوئٹہ پہنچنے پر بلوچستان کانسٹیبلری کے چاق وچوبند دستے نے صدر ممنون حسین کو سلامی دی جس کے بعد گورنر بلوچستان محمد خان اچکزئی نے ان سے گورنر ہائوس کوئٹہ میں ون ٹو ون ملاقات کی ملاقات میں بلوچستان سے متعلق مختلف سیاسی و ترقیاتی امور پر تفصیلی بات چیت کی گئی صدر مملکت ممنون حسین آج (اتوار )سبی میں تاریخی سبی میلے کی اختتامی تقریب میں شرکت کرینگے ۔کوئی بھی صوبائی وزیر یار کن صوبائی اسمبلی انکے استقبال کیلئے نہیں پہنچا ۔